ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تعینات پولیس افسران کے لئے ریفیوجیز لاء اور ہیومن رائٹس سےمتعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تعینات پولیس افسران کے لئے ریفیوجیز لاء اور ہیومن رائٹس سےمتعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد، تربیتی ورکشاپ کا انعقاد انسانی حقوق اور ریفیوجیز سے متعلق کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم UNHCR اور شارپ کی جانب سے کیا گیا، ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی کے حکم پر 30 افسران و اہلکار ہوٹل مہران میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ کا حصہ بنے، ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پولیس کو ریفیوجیز سے متعلق وضع شدہ بین الاقوامی قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے تھا ، ورکشاپ کے دوران آئین پاکستان میں پناہ گزینوں سے متعلق وضع شدہ قوانین سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی ، ورکشاپ ہے دوران مقررین نے بنیادی انسانی حقوق سے متعلق پولیس افسران و اہلکاروں کو آگاہی فراہم کی ، شارپ آرگنائزیشن کے فیلڈ مینیجر سکندر محمود نے بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ورکشاپ میں آگاہی فراہم کی، پناہی گزینوں سے متعلق قوانین اور ان کے حقوق پر UNHCR کی پروٹیکشن آفیسر حفیظ کاکڑ نےروشنی ڈالی، ایس ایس پی ساؤتھ کے حکم پر ایس پی کلفٹن ڈویژن نے ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین کو سراہا، ایس پی کلفٹن ڈویژن نے اہم معاملے سے متعلق پولیس آفیشلز کو تربیت دینے پر UNHCR اور Sharp کی جانب سے ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا، تربیتی ورکشاپ کا حصہ بننے والے افسران واہلکاروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے