نو چیئرمین منتخب ہونے کے بعد، سید ریاض حسین شاہ خراسانی کو رہائش گاہ پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) نو منتخب چیئرمین ضلع کاؤنسل سانگھڑ سید ریاض حسین شاہ خراسانی کو بنا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد ان رہائش گاہ پر مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ خراسانی ہاؤس کاہی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور مقامی رہنماؤں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا میری کوشش ہوگی کہ میں ایوان میں سب کو ساتھ لے کر چلوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ مقامی اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر شہری و دیہی علاقوں میں صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناؤں کیونکہ تعلیم اور صحت کے بغیر ترقی ممکن نہیں اس مقصد کے لئے سماجی تنظیموں سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے، افراد کی لاکھوں امیدیں ہیں میں ان کی امیدوں پر انشاﷲ پورا اتروں گا اور جلد تمام ڈسٹرکٹ کاؤنسل ممبران سے اسکیمیں لے کر انہیں عملی شکل دی جائے گی تاکہ عوام کو رلیف مل سکے۔