لاہور میں شدید گرمی سے شہری نڈھال، گھروں سے باہر نکلنا محال

لاہور (بولو نیوز) لاہور میں شدید گرمی کے باعث شہری نڈھال ہو گئے، گرمی کی شدت میں اضافے سے شہریوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد تک پہنچ گیا ہے تاہم شہر میں بادل برسنے کے 10 فیصد امکانات ہیں۔