صدر موبائل مارکیٹ میں‌12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) پریڈی پولیس نے صدر موبائل مارکیٹ میں واقع بسم اللہ الیکٹرونکس کے ملازمین سے 12 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کرنے والے دو ملزمان بنام راشد ولد سعید احمد 2.مصلب شاہ ولد سریم شاہ کو غیر قانونی اسلحہ اور تھانہ سرسید کے مقدمہ الزام نمبر 478/23 بجرم دفعہ 397/34 میں گرفتار کرکے چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور ڈکیتی میں چھینی ہوئی رقم کا کچھ حصہ برامد کر لیا.

دوران انٹروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ مورخہ 05-08-24 کو ملزمان نے بمقام عبداللہ ہارون روڈ BVS اسکول کے کے پاس بسم اللہ الیکٹرونکس کے دو ملازمین سے کیش رقم 12 لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے تھے. ملزم راشد نے مزید انکشاف کیا کہ واردات کے فورا بعد ملزم سوات کے پی کے فرار ہو گیا تھا.
واردات میں ملزماں کا تیسرا ساتھی نور رحمان ولد شیر اعظم مورخہ 13-09-24 کو تھانہ بوٹ بیسن کے مقدمہ نمبر 614/24 بجرم دفعہ 397/392/353/324/186/34 پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر جیل جا چکا ہے

گرفتار ملزم مصلب ولد سریم شاہ تھانہ بہادرآباد کے علاقے میں واقع اوکے بلڈرز سے چھ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں بھی ملوث تھا.

ملزمان کا تعلق انتہائی خطرناک اسٹریٹ کریمنل گروہ سے جو اس سے قبل بھی کراچی شہر میں سینکڑوں وارداتیں کر چکے ہیں.

ملزمان اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں مختلف تھانہ جات سے گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں.

ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ

ملزم راشد ولد سعید احمد

1.مقدمہ الزام نمبر 841/2022 بجرم دفعہ 397/392/34 تھانہ عزیز اباد

2.مقدمہ الزام نمبر 843/2022 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ عزیز اباد

3.مقدمہ الزام نمبر 22/2022 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ گزری

4.مقدمہ الزام نمبر 174/2021 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سولجر بازار

5.مقدمہ الزام نمبر 180/21 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سولجر بازار

6.مقدمہ الزام نمبر 203/2021 بجرم دفعہ 397/324/34 تھانہ سولجر بازار

ملزم مصلب شاہ ولد سریم شاہ کا کرمنل ریکارڈ

1.مقدمہ الزام نمبد 56/2023 جرم دفعہ 397/34 تھانہ بہادر آباد

2.مقدمہ الزام نمبد 60/2023 جرم دفعہ 23(i)A تھانہ بہادر آباد

3.مقدمہ الزام نمبد 174/21 جرم دفعہ 397/34 تھانہ سولجر بازار

4.مقدمہ الزام نمبد 180/21 جرم دفعہ 397/34 تھانہ سولجر بازار

5.مقدمہ الزام نمبد 175/21جرم دفعہ 23(i)A تھانہ سولجر بازار

بالا ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا جس کی اطلاع بذریعہ کنٹرول میسج تمام تھانہ جات کو نوٹ کرایا جائے گا

ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا