دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 129 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ دیر اور مالاکنڈ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کے درد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔