آج ایم کیو ایم نشانِ عبرت بن گئی ہے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سازش کی گئی، آج ایم کیو ایم نشانِ عبرت بن گئی ہے

کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم 22 اگست 2016 کے بعد لندن سے علیحدہ ہوگئی تھی اب ایک ایم کیو ایم حیدرآباد اور دوسری ایم کیوایم کراچی بن گئی ہے، آج ایم کیو ایم نشان عبرت بن گئی ہے۔

فاروق ستار نے الزام لگایا کہ میرے خلاف سازش کی گئی، پہلے پارٹی کے وڈیروں نے مجھ سے سربراہی لی، پھر رکنیت معطل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں