کراچی: پولیس کارروائی کے دوران کانسٹیبل عرفان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی:(ایچ آراین ڈبلیو) نیو کراچی پولیس نے کارروائی کے دوران کانسٹیبل عرفان کے قتل میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی بڑی کامیابی، کانسٹیبل عرفان خان کو شہید کرنیوالے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں نادرشاہ، فہد، ارمان اور راجو شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔چودہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل نے دوران گشت ملزمان کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس میں دو گولیاں عرفان خان کو لگیں، کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں