ناتھا خان پل کے نیچے پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو تھانہ شاہراہِ فیصل کے علاقے ناتھا خان پل کے نیچے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شہباز ولد سلام دین کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور موبائل فون برآمد۔ گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔