چائلڈ میرج ہمارے لئے بہت بڑا خطرہ ہے، نیلوفر بختیار

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا کہ چائلڈ میرج ہمارے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے چائلڈ میرج پر میڈیا ٹریننگ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیسیف اور یو این ایف پی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، چائلڈ میرج کی طرف توجہ یو این ایف پی نے مبذول کرائی۔ نیلوفر بختیار نے کہاکہ ملکی معیشت کیلئے جو بھی کر لیں آخر میں چائلڈ میرج ایک دیوار بن کر آتا ہے، جب چارج میرے پاس آیا اس وقت چائلڈ میرج کی شرح دن بدن بڑھتی جا رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دور میں بین الاقوامی این جی اوز کی مدد سے چائلڈ میرج کی شرح بہت حد تک کم ہوئی، جولائی میں میرا دور پورا ہوگا، اس اطمینان کے ساتھ جا رہی ہوں کہ میں نے چائلڈ میرج پر بہت کام کیا، حکومت وقت نے بھی ہر طرح کی مدد فراہم کی۔