اس تاثرکو ختم کرنا ہوگا کہ انگلش میڈیم کا طالب علم اردو میڈیم سے بہترہے

کر اچی (ایچ آراین ڈبلیو) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام طلبہ وطالبا ت کے آگا ہی کیلئے ایکسیل یو ر ایکسیلینس کے مو ضوع پر گلستان جوہر میں واقع مقامی ہا ل میں سمینار منعقد کیا گیا جس میں میں نو جو انو ں کی تعلیم وتر بیت اور انکے پیشہ وارانہ قابلیت کے حو الے سے تر بیت اور آگا ہی دی گئی۔اس سیمینا ر میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اراکین رابطہ کمیٹی عبد القادر خا نزداہ،زاہد منصوری ارشاد ظفیر،شکیل احمد،بلدیا تی نمائند گان،مختلف ہا ئے شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادطلبہ وطالبا ت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہاکہ ہما ری امید اور مستقبل آپ ہی سے ہے پاکستان کی تر قی اور خوشحا لی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک نو جو ان نسل بلخصوص طلبہ وطالبا ت کی تر قی کیلئے کام نہ کیا جا ئے گزشتہ کئی دہا ئیو ں سے کر اچی کے نو جو انو ں کو نظر اند از کیا جا تا رہا اس سوال سے قطع نظر کہ کل کا پاکستان اچھا تھا یا آج کا ہمیں آگے کی طر ف دیکھنا ہے اور نوجو انو ں کو مستقبل کی تیا ریو ں کا شعور دینا ہے ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے نو جو انو ں پر زور دیا کہ آپ کیلئے ملا زمتو ں کے نئے مو اقع آرہے ہیں آپ جد ید ٹیکنالو جی سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کر ے اور اپنے آپ کو نئے چیلنجز کا مقابلہ کر نے کیلئے تیا ر کر ے مستقبل آپ کا ہے اور اگر آپ کا میاب ہو ئے تو پاکستان بھی کا میا بی کی منزل طے کر یگا۔پر وگر ام سے معروف شاعر پر وفیسر سحر انصاری نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس تاثر کو ختم کرنا ہو گا کہ انگلش میڈیم سے تعلیم حا صل کر نے والا طالب علم اردو میڈیم سے تعلیم حا صل کر نے والے سے بہتر ہے آج کا یہ اجتما ع دیکھ کر بہت خو شی ہو رہی ہے نوجو انو ں سے ملا قات کا جو یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے یہ بہت خو ش آئند ہے ہمیں اپنے تجربات سے نئی نسل کو آگا ہ کر نے میں آسانی ہو گی اردو زبان ہماری نہ صرف ما دری زبا ن ہے بلکہ اب یہ دنیا کی چند بڑی زبا نو ں میں شمار کی جا تی ہے ہم اس پر فخر کر تے ہیں۔ نئی نسل کو اساتذہ کا احترام کرنا ہو گا اور مستقبل کی تیا ری کیلئے ان سے سبق لینا ہو گا۔سیمینا ر سے سابق بیورکریٹ ہا شم رضا زید ی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کامیاب انسان کے پیچھے کو ئی نہ کو ئی ہستی موجو د ہو تی ہے زندگی میں کبھی کا میا بی اچانک نہیں آیا کر تی بلکہ یہ قدم بہ قدم حا صل ہو تی ہے ایم کیو ایم نے یہ جو سلسلہ شروع کیا ہے یہ بہت زبر دست اقدام ہے اور آپ اس سے جتنا فا ئد ہ اٹھا سکتے ہے اٹھا ئیں اور اپنے مستقبل کو سنواریں۔ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام سیمینا ر سے ماہر ہ تعلیم انو ر احمد زئی نے خطاب کر تے ہو ئے نو جو انو ں پر زور دیا کہ مستقبل کی تیا ری کیلئے سمت کا تعین کر نا ضروری ہے کمپو ٹر کو اپنا رہنما نہ بنا ئے بلکہ اپنے ذہن کی تر قی کا ذریعے بنا ئے تر قی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ذہنو ں میں اٹھانے والے سوالا ت کا جو ابا ت تلا ش کرے اور سوال کر نے کا سلیقہ سیکھے بڑوں کا احترام کیجئے علم کو اپنا ہتھیا ر بنا ئے مستقبل آپ کا ہو گا۔سیمینا ر سے قاضی اقبا ل اور سید شجا عت علی نے بھی خطا ب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں