لاہور: مہنگے ماسک اور سینیٹائزرز فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کو جرمانہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) مریدکے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدائت پر ڈی سی او سی او اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیل ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین نے مریدکے نارنگ ریانپورہ اور گردونواح کے میڈیکل سٹوروں فارمیسیز پر اچانک چھاپے مار کر مہنگے داموں سینی ٹائزر ماسک گلوز فروخت کرنے والے نو میڈیکل سٹورز کے چالان کردئے اور سستے داموں ارزاں ریٹ پر ماسک سینی ٹائزر گلوز فروخت کرنے کا پابند کیا ڈاکٹر بلال یاسین نے مشکل کی اس گھڑی میں سینی ٹائزرز گلوز اور ماسک فروخت کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہا کورونا کی روک تھام کیلئے جو ادویات ہیں وہ ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر فروخت نہ کی جائیں ادھر مریدکے میڈیکل ایسوسی ایشن کے چئیرمین میاں شفیق عاصم نے حکومت سے کورونا کیخلاف ساتھ دینے کا اعلان کرتے کہا مستحق افراد کو سینی ٹائزرز گلوز ماسک مفت فراہم کریں گے جبکہ جس قیمت پر یہ سامان آیا ہے اسی ریٹ پر یہ اشیاء عوام میں فروخت کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں