وزیراعظم،غریب بے سہارا،نچلے طبقے کا درد سمجھتے ہیں،فیاض الحسن

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرِ اعظم عمران خان غریب، بے سہارا اورنچلےطبقےکا درد سمجھتےہیں۔صحت انصاف کارڈ، احساس پروگرام،انصاف امداد پروگرام نچلےطبقےکوریلیف دے رہےہیں۔تعمیراتی سیکٹر کی بحالی کے ریلیف پیکج سے مزدور طبقہ براہِ راست مستفید ہو گا۔اس ریلیف پیکج سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔پنجاب میں انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ ستر ہزار مستحقین کو مالی امداد دی گئی ہے۔اب تک تقریباً 150 کروڑ روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت کو دھچکا لگا ہے۔اس کے باوجود وزیرِ اعظم عمران خان معیشت کا پہیہ چلاۓ رکھنےکےلیےہرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں