لاہور،کیمپ جیل میں 4 ملزمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے کیمپ جیل میں قید چار ملزمان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کا ایک مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ تین مریضوں کو جیل میں قائم کورونا سیل میں رکھا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سیکریٹری داخلہ کو رپورٹ بھجوا دی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت کی کئی ٹیموں کو جیل روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب سپرنٹینڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کیمپ جیل میں تین مریضوں میں ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد چار ہو گئی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں