کورونا کے بڑھتے ہوئے مریض، وزیراعلی پنجاب مستعفی ہوں، قرارداد اسمبلی میں‌ جمع

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے پر وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی، متن کے مطابق یہ ایوان پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ حکومت پنجاب کورونا وائرس کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب صرف اجلاسوں تک ہی محدود رہے۔ حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے سے شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ کورونا وائرس سے جاں بحق شہریوں کی اموات کی زمہ داری براہ راست موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ متن میں‌مطالبہ کیا گیا کہ لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ کورونا وائرس کی اموات ہر وزیراعلی پنجاب عوام سے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہوں-

اپنا تبصرہ بھیجیں