جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد،آئی ایس پی آر کے مطابق
‏کورکمانڈرزنےویڈیولنک کےذریعےکانفرنس میں شرکت کی، ‏آرمی چیف کی دوردرازعلاقوں میں امدادی کاموں کوتیزکرنےکی ہدایت کی،
‏کورکمانڈرکانفرنس میں جیواسٹریٹجک،علاقائی اورقومی سلامتی کےامورکاجائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کانفرنس میں کوروناکی تازہ ترین صورتحال کابھی خاص طورپرجائزہ لیاگیا، سول انتظامیہ کی معاونت کیلئےملک بھرمیں پاک فوج کےجوانوں کی تعیناتی کابھی جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ‏ایک قوم کےطورپراس چیلنج سےنمٹیں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ
‏انشاء اللہ،مشکل کی اس گھڑی میں مزیدمضبوط قوم بن کرنکلیں گے، اس وباسےنمٹنےکیلئے ہرشہری کاکرداراہم ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں