راولپنڈی پولیس کا اہلکار کورونا وائرس کا شکار

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) کورونا وائرس روات پی ٹی ایس میں حملہ آور، پولیس کانسٹیبل کررونا وائرس میں مُبتلا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گُجرخان کے رہائشی کانسٹیبل کاشف نواز اور اس کی فیملی کو بھی کررونا مثبت آیا ۔ کاشف نواز اور اس کی فیملی قرنطینہ سنٹر آر آئی یُو میں زیر علاج ہیں، کاشف نواز پولیس لائن راولپنڈی میں میں رہتا تھا اور پی ٹی ایس روات میں ڈیوٹی کرتا تھا ، پولیس میں تشویش کی لہر ذرائع کا کہنا ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کاشف نواز کا ملنا جُلنا پی ٹی ایس روات اور پولیس لائن راولپنڈی میں تھا جس کے باعث اور بھی پولیس اہلکار کررونا کے مرض میں مُبتلا ہوسکتے ہیں، پولیس اہلکاروں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پولیس لائن اور پی ٹی ایس روات میں تعینات پولیس ملازمین کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں