ہم آہنگی کے فروغ کے لئے علماء کرام کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، ڈی سی گوادر

گوادر(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے کہا ہے کہ  کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے عوام میں آگاہی اجاگر کرنے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے علماء کرام کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات اظہار انہوں نے علماء کرام سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرو نا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے علماء کرام کو  اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ھے انہوں نے کہا کہ علماء کرام وبائی صورت میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں انتظامیہ کے ساتھ علماء کرام کی جانب سے تعاون پر مشکور ہوں ۔ وبائی امراض کو روکنے کے لئے ضلع بھر کے علماء کرام کا کردار قابل ستائش ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں