قیادت اورقوم متحد ہوتو کرونا کوکچلنا آسان ہو گا، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور( ایچ آراین ڈبلیو )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پنجاب کے سینئر نائب صدر جان محمد رمضان نے کہا ہے کہ کروناوباسے نجات کیلئے اس وقت قومی وصوبائی سطح پر تعمیری سیاست اور مثبت تجاویز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اگرقیادت اورقوم متحد ہوتو کروناکوکچلناآسان ہوجائے گا۔ اس سے مہلک بیماری سے نجات کیلئے باہمی مشاورت اورقومی مفاہمت ناگزیر ہے ۔ماضی میں جوہوااس میں الجھنا مناسب نہیں لہٰذاءحکومت بھی فوری طوپر گڈگورننس ییقنی بنائے ۔ عوام کروناوبا سے بچاﺅ کیلئے اختیاطی تدابیراختیارکررہے ہیں ،اس اقدام سے یقینا انہیں اپنے بچاﺅمیں مددملے گی۔شہریوں کاپرہیز اورہجوم میں جانے سے گریزیقیناان کے اپنے مفاد میں ہے ۔مفلس اور مستحق عوام کوراشن کی ضرورت جبکہ حکمرانوں کا بھاشن پرزور ہے۔اپنے ایک بیان میں جان محمد رمضان نے مزید کہا کہ مستحق افرادکوان کی دہلیزپر راشن کی فراہمی کیلئے نام نہادٹائیگرزفورس کے قیام کاشوشہ سیاسی سٹنٹ ہے ،بلدیات سمیت دوسرے شہری ادارے کس مرض کی دوا ہیں۔ اس نازک وقت میں نااہل حکمرانوں پرتنقید کرنے کی ہماری نیت نہیں تھی مگر وہ خودبار بار جوازفراہم کررہے ہیں۔کسی ڈیزاسٹر کے دوران شہریوں کوبروقت ضروریات زندگی اورجدیدطبی سہولیات کی فراہمی وفاقی اورصوبائی حکمرانوں کافرض منصبی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کاکوئی اقدام ابہا م سے خالی نہیں ،بدگمانی معاشرے میں بے یقینی اوربے چینی کاسبب بنتی ہے۔کاش اس وقت اہل اورسنجیدہ لوگ اقتدارمیں ہوتے تو چاروں صوبوں کے عوام اس قدر کنفیوژ،پریشان ،مایوس اوربے یارومددگارنہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ کروناوبا کے دوران انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران اورارکان قومی جذبہ کے تحت عوام کامورال بلند اوران کی بھرپورمددکر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں