وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمبائن ہارویسٹر سے گندم کٹائی مہم 2020 کا باقاعدہ افتتاح کیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے گاؤں مٹوا ہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمبائن ہارویسٹر سے گندم کٹائی مہم 2020 کا باقاعدہ افتتاح کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گندم کٹائی کیلئے ہارویسٹر خود چلایا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے روایتی انداز سے درانتی سے بھی گندم کاٹی اور گندم کٹائی کے افتتاح کے بعد مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں برس 45لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکاروں سے 1400 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔ گندم خریداری کیلئے گرداوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔صوبائی وزراء تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کریں گے۔ گندم خریداری مہم کے دوران 15 بین الصوبائی داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ کاشتکار ہمارے محسن ہیں، گندم کے دانے دانے اور کاشتکار کی پائی پائی کا تحفظ کریں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پرائم منسٹر زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پنجاب میں 300 ارب روپے کے پراجیکٹ لائے جا رہے ہیں۔ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔رواں برس کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کی 4 لاکھ بوریاں رعایتی نرخ پر فراہم کی گئی ہیں۔ اگلی فصل کیلئے بیج کی 12 لاکھ بوریاں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں