مولانا فضل الرحمٰن نے کرونا مسئلہ پر حکومتی اداروں سے تعاون کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا مشاورتی اجلاس ختم۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر جے یو آئی کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں طے پایا کہ جے یو آئی ملک بھر میں انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی، اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا اور حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا، شرکاء نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی تک عوام کی مشکلات کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ اجلاس میں ملک بھر کے مستحقین میں جے یو آئی کی جانب سے راشن کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا اور مدارس اور مساجد میں تدریسی عمل بند ہونے پر بچوں کی تعلیم کے متبادل آپشنز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ جب تک مدارس اور مساجد میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو تب تک لوگ گھروں میں اپنے بچوں کو دینی تعلیم اور تدریس جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں