احمدزئی وزیر قبیلے نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج موخر کر دیا

بنوں (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی یقین دہانی پر احمدزئی وزیر قبیلے نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج موخر کر دیا جرائم کا خاتمہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ممکن ہے سید رحمن کے قاتل کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق18مارچ کو نامعلوم ملزمان نے ڈوگر عمرزئی کے سید رحمن نامی شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا جس پر احمد زئی وزیر قبیلے نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا تھا اس سلسلے میں گرینڈ قومی جرگہ نےڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے ساتھ قوم کے مشران سابق ایم پی اے فخراعظم وزیر ایڈوکیٹ،سابق ایم پی اے خان بہادر ملک عالمگیر خان وزیر،پاکستان تحریک انصاف تحصیل ڈومیل کے صدر اسرار خان وزیر،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک زوہیب خان،ملک عمر حیات خان،ملک اللہ تاج محمد خان ودیگر مشران نے ملاقات کی جس پر ڈی پی او بنوں یاسر آفرید نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائیگی قوم کے مشران نے ڈی پی او بنوں کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں