سی سی پی او پشاور کی تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کرونا وائرس کی روک تھام اور عوامی آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کے فیصلے پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی خاطر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا ہے، اجلاس میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور، شیخ الحدیث مولانا حسین احمد ناظم وفاق المدارس ،ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی سٹی سمیت شیخ الحدیث مولانا احسان الحق، حضرت مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ،مولانا محمد طیب،مولانا بصیر شاہ ،معراج الدین سرکانی، مفتی لائیق احمد اور علامہ جمال حسن سمیت دیگر علماء حضرات نے شرکت کی، اجلاس کے دوران سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے کرونا وائرس کی روک تھام اور عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں علماء کرام کے کردار اور تعاون کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھر پور سراہا،انہوں نے مسجد و منبر کی افادیت اور قدر و منزلت کو مسلمہ حقیقت قرار دیتے ہوئے جاری مہم میں علماء کرام سے تعاون جاری رکھنے کی بھی اپیل کی، اجلاس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق علماء کرام و پولیس انتظامیہ کے نمائندوں پر مشتمل ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے، پشاور بھر کے علماء کرام و عوام الناس سے اپیل کہ جمعۃ المبارک اور دیگر نمازوں میں حکومتی ہدایات / اکابر علماء کرام کی جانب سے تلقین کردہ تدابیر اپناتے ہوئے کم سے کم افراد کو مساجد میں شرکت کرنے اور نماز جمعہ میں صرف واجب خطبہ کے الفاظ پر اکتفا اور اختصار کے ساتھ نماز ادا کرنے کی خاطر پولیس اور علماء کرام کی جانب سے مشترکہ طور پر اپیل کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں