اسلام آباد کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے ، ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس پھیلاو روکنے کیلئے 24 مارچ کو اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔ عوام الناس کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اسپتالوں کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ او پی ڈیز بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ سوشل ڈسٹینسنگ،سینیٹائزر سے شہریوں کے ہاتھوں کی صفائی کو یقینی بنانے کی پابند ہو گی۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ 24 مارچ کو جاری نوٹیفیکیشن کے مندرجات کے مطابق حفاظتی انتظامات پر پابندی کے ساتھ او پی ڈیز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں