گلگت: کورونا وائرس لاک ڈاون متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع

گلگت (ایچ آراین ڈبلیو) کورونا وائرس لاک ڈاون متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع، پہلے مرحلے میں شروٹ،شکیوٹ، اور بارگو کے متاثرین کیلئے راشن متعلقہ جگہوں کو روانہ کردیا، ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہمراہ راشن کا معائینہ کے بعد بارگو، شروٹ، شکیوٹ اور ہنزل کیلئے راشن بجوانے کیلئے ہدایات جاری کردی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے تحصیل آفس میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے متاثرین کیلئے راشن کا تفصیلی معائینہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمٰی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے راشن کی تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کو تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے راشن کے تقسیم کے سلسلے میں ہدایات دیتے ہوئے تاکید کی کہ محلہ جاتی انجمنوں کے ساتھ ملکر منصفانہ اور شفاف انداز میں تقسیم یقینی بنائیں تاکہ ضرورت مند اور مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پر راشن کی تقسیم یقینی بن سکے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ راشن کی تقسیم کیلئے سرکاری پالیسی کے مطابق یقینی بنائیں تاکہ متاثرین کو فوری طور پر خوراک کی فراہمی اولین فرصت میں مل سکے۔ ترجمان کے مطابق کورونا وائرس متاثرین کو فوری خوراک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور حکومت کیجانب سے فراہم کردہ راشن کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں انشاء اللہ آزمائش کے اس دور میں عوام کی خدمات جاری رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں