بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں سینیٹر میاں رضاربانی کی ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں سینیٹر میاں رضاربانی کی ملاقات، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر میاں رضا ربانی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، کرونا وائرس سے آگاہی کے حوالے سے ملک بھر میں پی پی پی کے نمائندے مثبت کردار ادا کررہے ہیں، اس موقع پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک وفاقی پارٹی ہونے کی حیثیت میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر میں ایک مؤثر کردار ادا کررہی ہے، انہوں‌نے ہدایت کی کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں موجود عوامی نمائندے کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں