بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی منفعت لینے والے 108 پولیس آفسران واہلکار ملازمت سے برطرف

بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)‌ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی منفعت لینے والے 108 پولیس آفسران و ہکاران کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ان اہلکاروں پر الزام تھا کہ ان کی بیویوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے غریب خاندانوں کے لئے مختص رقوم وصول کیں اور ان کا یہ اقدام سرکاری ملازمت کے قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط سے متصادم تھا۔ڈی پی او بنوں کی طرف سے ایسے ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی،  بعض پولیس اہلکاروں نے بار بار اطلاع کے باوجود شو کاز نوٹس وصول نہیں کئے جبکہ زیادہ ترکی طرف سے جمع کرائے وضاحتی جوابات اطمینان بخش نہیں تھے  جس ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے پولیس رولز 1975کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے 108پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ برطرف ہونے والوں میں ریگولر پولیس کے 1سب انسپکٹر،2اے ایس آئی،08ہیڈ کانسٹیبل،60کانسٹیبل اور 3 کلاس فور ،لیویز فورس کے بر طرف ہونے والے اہلکاروں میں 2 کانسٹیبل جبکہ خاصہ دار فورس کے برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 32کانسٹیبل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں