تحریک لبیک اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کی اپیل پریوم استقبال رمضان منایا گیا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو )تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کی اپیل پریوم استقبال رمضان منایا گیا۔خطبات جمعۃ المبارک میں خطباء نے فضیلت رمضان المبارک کے موضوع پر خطبات دیے۔اس موقع پر مرکز صراط مستقیم رضائے مجتبیٰ میں استقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت الحاج محمد احسن گوندل نے کی۔استقبال رمضان کانفرنس میں عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا:۔مساجد کے لاک ڈاؤن، جمعہ اور تراویح کے لحاظ سے حکومت قرآن و سنت کے مطابق فیصلہ کرے۔خٰداکرے علماء حکمرانوں کو صحیح مشورہ دیں اور انہیں شعائر اسلام کے تحفظ کی سمجھ آجائے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے نہ تو علماء ومشائخ کی ترجمان ہے اور نہ اس کے ارکان کا انتخاب میرٹ پہ کیا جاتا ہے۔ہر حکومت اپنی ہاں میں ہاں ملانے والے منظور نظر علماء کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بناتی ہے۔ دعاہے ہلال رمضان کرونا وائرس سے نجات کا مژدہ لائے۔رمضان کی آمد کی خوشی علامت ایمان ہے۔اسقبال رمضان عید کی خوشیوں کا پیش خیمہ  ہے۔رمضان المبارک میں ذخیراندوزوں اور منافع خوروں کا کڑ احساب ہونا چاہیے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو رمضان کی تیاری کا صحیح موقع نہیں مل سکا۔ناداروں کیلئے رمضان پیکج کا اہتمام کیا جائے۔۔رمضان المبارک میں عبادات کو لاک ڈاؤن کی نذر کرنے سے بہت بڑی محرومی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں