نیب لاہور پرائیویٹ لیبارٹری سے کرونا ٹیسٹ معاوضے میں %50 کمی کروانے میں کامیاب

لاہور(ایچ راین ڈبلیو) کرونا وائرس کی وبا کے دوران چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات پر نیب لاہور کی اہم کاوش سامنے آئی ہے- تفصیلات کے مطابق نیب لاہور پرائیویٹ لیبارٹری سے کرونا ٹیسٹ معاوضے میں %50 کمی کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے- ڈی جی نیب لاہور کی ہدایات کیمطابق نیب کے آگاہی و تدارک ونگ کی چغتائی لیب کے ڈائریکٹر آپریشنز و دیگر حکام سے ملاقات ہوئی، نیب لاہور کی ہدایات پر چختائی لیب انتظامیہ نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضعیف شہریوں کیلئے کرونا ٹیسٹ قیمتوں میں %50 کمی کر دی، نیب لاہور کیجانب سے ڈاکٹر عمر چغتائی اور انتظامیہ کو 13 اپریل بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا، میٹنگ میںں ٹیسٹ کے معیار میں سمجھوتہ کئے بغیر قیمتوں میں کمی کا کہا گیا، ڈی جی نیب لاہور کی ہدایات کی روشنی میں اور عوامی و ملکی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے چغتائی انتظامیہ نے ٹیسٹ کی قیمت میں %50 کمی کر دی، ملک میں کرونا وائرس کے ممکنہ مزید پھیلائو کے پیش نظر نیب لاہور نےدیگر پرائیویٹ لیبارٹریوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ کوشش ہے ملک کو درپیش آفت کا مقابلہ باہمی رضامندی اور خدمت خلق کے جزبہ کے تحت کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں