افغانستان سے آئے 23 ڈرائیورز میں کورونا کی تصدیق

لنڈی کوتل (ایچ آراین ڈبلیو) آفغانستان سے آئے ہوئے پاکستان کے ٹرانسپورٹرز جوکہ لنڈی کوتل قرنطینہ سنٹر میں داخل تھے ان میں 23 ڈرائیور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں، تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈی کوتل ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول میں قرنطینہ سنٹر میں داخل افراد پاکستان کے ٹرانسپورٹرز جوکہ گزشتہ روز افغانستان تائے تھے ان میں 23 ٹرانسپورٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں ۔اس حوالے سے ہسپتال ذرائع نے خبر کی تصدیق کردی ہیں ہسپتال کے ڈاکٹرز زرائع کے 195افراد کے ٹیسٹ لیبارٹری کو بھیج دئے گئے ہیں جس میں سے 109 کے ٹیسٹ رزلٹ موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جس میں ابتک 23 آفراد کی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئی ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرہ تمام ٹرانسپورٹرز کو لنڈی کوتل ائسولیشن وارڈ میں داخل کر دی جائے گی جبکہ باقی ٹرانسپورٹرز کی ٹیسٹ کا رزلٹ آنے کا انتظار کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں