قوم کو رمضان المبارک  کی آمد اور مساجد کی رونق مبارک ہو، ڈاکٹر آصف اشرف جلالی

لاہور ( ایچ آراین ڈبلیو) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے 20نکاتی اعلامیے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ مساجد کے لاک اپ،جمعہ اور نماز با جماعت کے بارے میں ہم نے جو موقف پہلے دن سے اختیار کیا تھا کامیاب ہوا۔قوم کو رمضان المبارک  کی آمد اور مساجد کی رونق مبارک ہو۔دو نمازیوں کے درمیان چھ فٹ فاصلے کی شق سے ہمارا اتفاق نہیں ہے۔خدا رامساجد کے اندر،پھر نمازکے اندر اور پھرنماز کی جماعت کے اندر مداخلت نہ کی جائے۔جس عمل پر رسول اکرم ﷺ نے چہرے بد ل جانے یا اتحاد پارہ پارہ ہونے کی وعید سنائی ہے وہ عمل امت پر کیوں لاگو کیا جا رہا ہے۔لوگوں نے جہاں مساجد اور نمازیوں کی تعداد سے پابندی اٹھنے سے سکھ کا سانس لیاہے وہاں 6فٹ کے فاصلے کی شق نے عوام میں مزید دوریاں اور فاصلے پیدا کر دے ہیں۔جب رسول اللہ ﷺ کا قطعی فرمان تواتر سے بتا رہا ہے کہ کوئی بیماری اڑ کر نہیں لگتی تو پھر کس لیے وہمی خطرے پر واجبات کو ترک کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام میں طاعون یا وباء کے آنے پر کبھی بھی نماز کی صفوں میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔مکرو تحریمی کے ارتکاب کیلئے کروڑوں مسلمانوں کو مجبور نہ کیا جائے۔پولیس مساجد اور نمازیوں کا تعاقب چھوڑ کر کسی اور طرف متوجہ ہو ان کے کرنے کے اور بھی بہت سے کام ہیں۔پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کاامریکہ کے مقابلے کم ہونا محض فضل خداوندی ہے اس بات کا ثبوت ہے امریکہ کی ٹیکنالوجی ہماری آئڈیالوجی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں