وزیراعلی پنجاب کا دورہ دیپال پور، اہلکاروں کی میڈیا سے بدتمیزی

اوکاڑہ( ایچ آراین ڈبلیو )اوکاڑہ کے علاقہ دیپالپور میں وزیر اعلی پنجاب دورہ کرکے واپس روانہ ہو گیے مقامی میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا سکیورٹی اہلکاروں کی میڈیا نمایندگان سے بدتمیزی۔ دیپالپور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دورہ کیا انہوں۔نے ٹی۔ایچ کیو ہسپتال میں آیسولیشن وارڈ اور ایمر جنسی کا دورہ کیا گندم۔خریداری مرکز۔پر حالیہ بارشوں کے باعث گندم۔کی فصل کے نقصان کے حوالے سے دریافت کیا اور کسانوں سے مسائل سن۔کر فوری ازالےکے احکامات دیے بعد ازاں وہ احساس کفالت پروگرام سنٹر بھی گیے اور خواتین کو اپنے۔ہاتھ سے امدادی رقم دی اور واپس روانہ ہو گیے دوسری جانب مقامی۔انتظامیہ کو کسی بھی کوریج سے روک دیا گیا اور سکیورٹی اہلکاروں۔نے مقامی میڈیا سے بد تمیزی کی دوسری جانب وزیر اعلی کی۔جانب سے کرونا وباء کے حوالے سے جاری سرکاری ایس او پیز کی پرواہ نہیں۔کی گیی وزیر اعلی۔کےگرد سکیورٹی اہلکاروں اور افسران نے سوشل ڈسٹینسنگ کا۔خیال نہیں۔رکھا گیا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دیپالپور آمد. صوبائی وزیر پنجاب سید صمصام علی شاہ بھی انکے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور کا دورہ کیا وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیامردوں اور خواتین کے آئسولیشن وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور ڈائلسیز سینٹر بھی دیکھاکورونا سے نمٹنے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ منتخب نمائندے انتظامیہ، پولیس متحرک انداز میں اپنے فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں۔ موجودہ حالات میں ذمہ داری بڑھ گئی ہے، فرائض کو عبادت سمجھ کر سرانجام دینا ہوگا۔ آزمائش عارضی ہے، انشاء اللہ سرخرو ہوں گےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دیپالپور میں گندم خریداری مرکز کا بھی معائنہ: گندم خریداری مرکز میں کاشتکاروں کے لئے مہیا کردہ سہولتوں کا جائزہ لیاوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اوکاڑہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات، گندم خریداری مہم اور انسداد ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ کو کورونا سے نمٹنے، مریضوں کے علاج معالجے، انسداد ڈینگی اور گندم خریداری مہم کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں