تاریخ میں پہلی بار خام تیل مارکیٹ منفی میں چلی گئی

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکا میں خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی اور امریکی تاریخ میں پہلی بار خام تیل کی فی بیرل (158 لیٹر) قیمت صفر سے بھی کم ہوکر منفی میں چلی گئی۔
نجی چینل کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی معیشتیں بدحالی کا شکار ہورہی ہیں وہیں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو شدید جھٹکا لگا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت چند گھنٹوں میں مسلسل کم ہوتی رہی اور 1 اعشاریہ 25 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو امریکی تاریخ میں چار دہائیوں کی کم ترین سطح ہے بعدازاں یہ کم قیمت مزید کم ہوئی اور بعدازاں صفر سے بھی کم ہوکر منفی میں چلی گئی اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 0.05 ڈالر ہوگئی۔
تیل کی قیمتوں میں اس بدترین مندی کے بعد امریکا میں تیل کی خریداری کے لیے ہونے والے مئی کے معاہدے بند ہوگئے اور امریکی تیل کمپنیاں بند ہونے کے قریب پہنچ گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں