پنجاب میں کرونا کے کنفرم کیسز 4 ہزار 227 ہیں، وزیر صحت

ملتان (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرونا کے کنفرم کیسز 4 ہزار 227 ہیں، زیادہ تر کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے جبکہ دیگر زائرین اور تبلیغی اجتماع کے لوگ ہیں ، 18 سو سے زائد تبلیغی جماعت اور زائرین قرنطینہ میں ہیں ، نشتر اسپتال میں کرونا کے 30 پازیٹو کیس ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نشتر سپتال کے 27 ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، : نشتر اسپتال میں ضروری مکمل حفاظتی سامان موجود ہے ،طیب اردگان ہسپتال میں 35 ونٹیلیٹرز ہیں، نشتر سے کوئی ونٹی لیٹر منتقل نہیں کیا گیا ، نشتر اسپتال کے تمام ڈاکٹروں کو این 95 ماسک دے دیے ہیں ، نشتر سپتال میں 3 ہزار 608 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اس وقت پنجاب میں کرونا کے 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، پنجاب میں 140 ایسے علاقے ہیں جن کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جن علاقوں میں کرونا کے مریض ہیں اس علاقے کے لوگوں کے ٹیسٹ کریں گے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں