شہباز شریف کورونا کا بہانہ بناکر نیب میں غیرحاضراوراجلاس بلانے پر بضد

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب میں پیشی کیلئے تیار نہیں اور پارلیمان کا اجلاس بلا نے پر بضد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے،ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں، وہ سماجی فاصلوں پر اصرار کرتے ہیں تو دوسری جانب سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ایک وقت میں دو مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی محتلف ہیں،شہباز شریف کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشا کے مطابق بدلتا رہتا ہے، اپوزیشن لیڈر اب عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں