نادرا دفاتر کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا، عوام فی الحال دفاتر نا آئیں، ترجمان نادرا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) لاک ڈاؤن کے باعث دیگر سرکاری دفاتر کی طرح‌نادرا کے دفاتر بھی بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے. نادرا دفاتر کھلنے کی خبروں کے حوالے سے نادرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دفاتر کھولنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔ اس لیے دفاتر تاحال بند ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد ان پر عملدرآمد کیا جائے گا اور دفاتر کھولنے صورت میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔نادرا کے ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک میں زحمت سے بچنے کے لیئے عوام الناس سے درخواست ہے کے نادرا سے ہدایات ملنے کے بعد ہی دفاتر میں تشریف لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں