ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ افطاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس پی ڈولفن نے اقبال ٹاون ڈویژن میں ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ افطاری میں ڈولفن اہلکاروں کے علاوہ سیکٹر انچارچز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈولفن اہلکاروں نے اپنے ملے جلے تاثرات میں خوشی کا اظہار کیا۔ اہلکاروں کے ساتھ افطاری کا اہتمام کرنانہایت خوش آئند بات ہے۔ مو جوہ حالا ت کے تناظر میں ڈولفن اہلکارو جان کی پرواہ کیے بغیر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ افطاری کا مرحلہ وار سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ روزے کی حالت میں فرائض ادا کرنا بلا شبہ قابل تحسین عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں