بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قومی اسمبلی کا کمیٹی اجلاس، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت، اجلاس میں قومی اسمبلی کے ورچوئیل یا معمول کے سیشن کو بلانے پر غور کیا گیا- پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا، بلاول زرداری نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ وفاقی حکومت موجودہ بحرانی صورت حال میں پارلیمان کو فعال کرنے میں ناکام ہوگئی، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی صورت میں اراکین و پارلیمانی اسٹاف کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کی صورت میں طویل مباحثوں کو محدود کیا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کی صورت میں کسی طور قانون سازی کیلئے ووٹ دینے کے حق پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے، پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی برائے معاشیات پہلے ہی بیرونی امداد کی صوبوں میں منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کرچکی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں