فردوس عاشق اعوان نے اپنی چھٹی کی کہانی بتا دی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو)‌ وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چپ کا روزہ توڑ دیا، انہوں نے کہا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے استعفیٰ مانگا۔
نجی ٹی وی میں انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری نے دھمکی دی استعفیٰ نہ دیا توڈی نو ٹیفائی کردیں گے جس پر پرنسپل سیکرٹری کو جواب دیا،اگر وزیراعظم استعفیٰ مانگیں گے تواسی وقت دے دوں گی ۔
فردوس عاشق اعوان نے چند پارٹی رہنماؤں کو بغیر نشاندہی کے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں ہر شخص وزیر اطلاعات بن کر کام کر رہا تھا اور مجھے دکھا بغیر چند فائلیں وزارت اطلاعات سے وزیر اعظم کو بھیجی جا رہی تھیں۔
یا درہے کہ گزشتہ دنوں فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اوران کی جگہ عاصم سلیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ سینیٹر شبلی فرازکو وفاقی وزیر اطلاعات بنایاگیا ہے، جبکہ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آئی جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔
بعدازاں فردوس عاشق اعوان نے برطرفی کے حوالے سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیا پرچلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردیدکرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں