سی پی او راولپنڈی نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے روزہ فیلڈ میں ڈیوٹی پر موجود پولیس، ٹریفک و ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا، سی پی او کے ہمراہ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر بھی موجود تھے،

سی پی او نے سکیم تھری چوکی کے افسران و ملازمان، ڈولفن اہلکاروں اور ٹریفک سٹاف کے ساتھ روزہ افطار کیا،

سی پی او افسران و اہلکاروں کو روزہ افطار کروانے کے لئے کھانے پینے کی اشیاء ہمراہ لیکر گئے،

راولپنڈی پولیس کے افسران جرائم اور کورونا کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

سی پی او راولپنڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے تمام یونٹس جرائم کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں