بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے گزشتہ رات کنٹرول لائن کے حاجی پیر اور سنکھ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں