مسلم لیگ ن اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان مذاکرات کامیاب، ڈرامائی تبدیلی کا اعلان

بدین (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ میں مسلم لیگ ن اور سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے مابین ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مسلم لیگ ن کی قیادت کے سامنے چند ٹھوس شرائط پیش کیں تھیں جس پر مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے ان کے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں جس کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی کے امکانات واضع ہوگئے ہیں اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے سندھ میں اہم سیاسی رول ادا کرنے کے لئے فری ہینڈ مانگ لیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے قریبی ساتھیوں اور پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین سندھ اسمبلی سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپنی سیاسی حکمت عملی بھی ترتیب دے دی ہے. ڈاکٹر ذوالفقار مرزا آئیندہ چند روز میں پیپلز پارٹی سے اپنی راہیں الگ کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور سندھ کی  سیاست میں اہم سیاسی رول ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں