کوئلہ لے کر ساہیوال جانے والی مال گاڑی کی 16 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ٹنڈوآدم کے قریب وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے آؤٹر سگنل کے قریب کراچی سے کوئلہ لے کر ساہیوال جانے والی مال گاڑی کی 16 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ حادثے میں ڈرائیور اور گاڑی کا عملہ محفوظ رہا ریلوے پولیس کے ڈی ایس پی جاوید، ایس ایچ او اسد انٹر، ٹنڈوآدم کے چوکی انچارج لالا ارشد اور ریلوے انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ ٹریک کی بحالی حوالے سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں