انجمن تاجران سندھ نے صوبے بھر میں جمعہ کو دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا

کراچی (آایچ آراین ڈبلیو) انجمن تاجران سندھ نے سندھ بھر میں جمعہ کو دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا- حکومتی ہدایات کے مطابق ہفتہ اتوار کو دکانیں بازار بند رہیں گے- انجمن تاجران سندھ کے سینئر نائب صدر حاجی جاوید قریشی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بننا چاہتی ہے اور چاہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ تاجر برادری کو تجارت کے مواقع مہیا رہیں اور عوام کو ریلیف کے ساتھ ساتھ حکومتی محصولات بھی ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے تاجر ہفتہ کے پانچ دن کاروبار جاری رکھیں گے- اور جمعہ کو روایت کے خلاف دکانیں کھلی رکھیں گے کیونکہ تاجر مسلسل 3 دن کاروباری بندش کے متحمل نہیں ہوسکتے جبکہ ہفتہ اتوار کو کاروبار مکمل بند رکھیں گے صرف میڈیکل اسٹورز اور اشیاء ضروریہ کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں اور سیکورٹی اداروں سے بھی تعاون کریں ماسک, سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ اختیار کیا جائے، اگر کسی بھی دکاندار نے حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز پر عملدارآمد نہ کیا تو ان کی دکانوں کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں