پٹریاں وسلیپرچوری کرنےوالا ملزم گرفتار،ریلوے پولیس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی بڑی کارواہی تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں پٹریاں اور سلیپر چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر مظہر علی ہمراہ ملازمان علاقہ حدود کراچی سٹی گڈز، انسداد جرائم و سرقہ ریلوے مٹیریل و دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے موجود تھے ۔دوران چیکنگ ریلوے گودام سے ایک رکشے نمبری 08491 کراچی سٹی گڈز کے خارجی گیٹ کی جانب آتے دیکھا مشکوک جانتے ہوئے روکا ڈرائیور نے اپنا نام اطہر علی ولد غفور احمد بتایا رکشہ میں رکھے ہوئے سامان کو چیک کیا گیا تو (1) ایک عدد ریلوے سلیپر آہنی (2) تین عدد ریلوے پٹریاں جن کی جملہ پیمائش کی گئی جو کہ 15 فٹ ہے۔ برآمد ہوئی ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔ تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں