نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے آن لائن درس و تدریس پر ایچ ای سی کی تعریف

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ کی چئیرپرسن ہما  بخاری نے کہا ہے کہ نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود ہم نے دیگر ممالک کی طرح  طلبہ کے قیمتی سال کو بچاتے ہوئے موجودہ سمسٹر کا آغاز  آج کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے دیگر ممالک  کی طرح لاک ڈاؤن کے آغاز کے ساتھ ہی کردیا تھا آ ن لائین  کلاسز کا  اجرا    ایچ ای سی کی ہدایت پر کردیا تھا۔ نیو پورٹس کے تمام اساتذہ اور طلباء نے اس جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف درس و تدریس بلکہ ای آر پی کےک تحت طلبا کی حاضری اور ماہانہ امتحانی ٹیسٹ کا بھی  ایچ  ای سی کی ہدایت کے مطابق کامیابی  سے کی آن لائین کیا جس  کےساتھ ہی رواں ماہ میں سمسٹر کے امتحانات کا بھی اہتمام کرلیا ہے اور طلبا کو بھی آگہی ہوگئی ہے کہ کس طرح امتحانات میں شرکت کرنی ہے۔ تمام ممکنہ انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں نیوپورٹس کا آئی ٹی کا شعبہ بھی ہر ممکن طریقہ سے طلبا کو کسی بھی ممکنہ مشکل سے  بروقت آگہی دے رہا ہے۔ ایچ ای سی کے مرتب کردہ ایس او پیز کے تحت نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کے  امتحانات اور نتائج  انہتائی شفاف طریقہ کار کے تحت مرتب کئے  جائیں گے آن لائین درس و تدریس کے آغاز کے ساتھ ہی نیوپورٹس کا شمار بھی ملک کی ان درسگاہوں میں کیا جاسکتا ہے جہاں  درس و تدریس کے لئے انتہائی جدید طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں نیو پورٹس انسٹیٹیؤٹ کے ان تمام اقدامات کو ایچ  ای۔ سی نے نہ صرف  منظور کیا بلکہ سرا ہا ہے جس سے نیو پوراٹس کے اساتذہ کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں