سمبڑیال،شہریوں کیلئے پولیس خدمت مرکزکاآغاز کردیاگیا

سمبڑیال(ایچ آراین ڈبلیو) تحصیل سمبڑیال میں معزز شہریوں کے لیے پولیس خدمت مرکز سمڑیال کا آغاز کر دیا گیا, جہاں پر پولیس خدمت مرکز کے انچارج عمر سعید بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب سمبڑیال کے شہریوں کو سیالکوٹ جانے کی ضرورت نہیں سمبڑیال کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے پولیس خدمت مرکز قائم کیا گیا ہے جو کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فعال ہونے میں تاخیر کا شکار تھا جو کہ اب پوری طرح سے فعال ہو چکا ہے جہاں پر پولیس خدمت مرکز کا اسٹاف ان اوقات کار میں صبح 9 سے دوپہر4 بجے تک اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا ہے سمبڑیال میں پولیس خدمت مرکز میں14 نکات پر مشتمل سہولیات جو سمبڑیال کی عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں وہ درج ذیل ہیں( لرنر ڈرائیونگ پرمٹ) (کریکٹر سرٹیفکیٹ) (وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ)( جرنل پولیس وار فکیشن) ( تجدید ڈرائیونگ لائسنس) ( انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ) ( گمشدگی دستاویزات) ( اندراج کرایہ دار) ( قانون برائے رہنمائی تشدد خواتین) ( اندراج ملازم) ( جرم کی اطلاع) ( ایف آئی آر کی کاپی) ( گمشدہ بچوں کی اطلاع)-

اپنا تبصرہ بھیجیں