آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا ہنگامی اجلاس

سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا ہنگامی اجلاس زیرسرپرستی شہزادہ سید خرم شاہ چیئرمین سید فدا حسین شاہ صدر سید آصف علی شاہ جنرل سیکرٹری خرم شہزاد ملک منعقد ہوا جس میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے تمام عہدے داران اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم اپنے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری صاحب کی قیادت میں اسلام آباد دھرنے کے لیے روانہ ہو جائیں گے حاجی محمد ارشاد چودھری نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتیازی مراعات کا مسلسل اجرا نے ملک بھر کے ملازمین میں سخت مایوسی اور تشویش پیدا کردی ھے۔ایگزیکٹوالاؤنس کی طرح 150% تنخواہوں میں اضافہ کیا جاۓ اور غیر منصفانہ الاؤنس ختم کر دئیے جائیں جس سے خزانہ پر بوجھ کم ہو جائیگا۔ایپکاکے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فی الفور منظورکیا جاۓ ورنہ 12 جون کو بجٹ کے دن اسلام آباد میں سماجی فاصلوں کے ساتھ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے-وزیراعظم عمران خان صاحب دو نہیں ایک پاکستان کے اپنے ہی ویژن کی پاسداری کرتے ہوۓ بجٹ پیش کرنے سے پہلے انصاف پر مبنی سرکاری ملازمین کی بالحاظ عہدہ (سکیل ،تنخواہ اور الاؤنسز) یکساں کرنے کا تاریخ ساز اعلان کیاجاۓ۔تمام ایڈہاک الاؤنس ضم کرنے،یوٹیلٹی الاؤنس بلا امتیاز دینے،ہاؤس رینٹ 2008 کی بجاۓ2020کے نئےسکیلوں پر دینے، 60%کنوینس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیا جاۓ۔ یوٹیلیٹی الاؤنس،ایگزیکٹو الاؤنس ،گروپ انشورنس بوقت ریٹائیرمنٹ دینے کا حکم صادر فرمایاجاۓ۔امتیازی سلوک کےخاتمہ اور ملازمین کے جاٸز حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کیاجاۓ گا۔وزیراعظم صاحب امتیازی سلوک کا خاتمہ کرتے ھوۓ انصاف پر مبنی یکساں مراعات کا اعلان کریں ورنہ 12 جون 2020 کو وفاقی بجٹ کے دن سماجی فاصلوں کے تحت اسلام آباد میں دمادم مست قلندر ہو گا۔تمام مرکزی/صوبائ /ضلعی/محکمانہ قائدین اور ملازمین کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی گٸ ھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں