بنگلہ زبان بولنےوالے پاکستانیوں کولاوارث نہ سمجھا جائے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کےحقیقی بانی بنگلہ زبان بولنےوالے پاکستانیوں کو لاوارث سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے. کراچی پولیس کا رویہ ہمارے کارکنوں کو احتجاج کی راہ دکھا رہا ہے. گلشن اقبال میں بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانی نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ بدترین سلوک کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کے بغیر قیادت کے لئے پاک مسلم الائنس(دیوان) کے کارکنوں کو کنٹرول کرنا نا ممکن ہوجائے گا-پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چیئر مین بچو عبد القادردیوان نےگلشن اقبال ضیاالحق کالونی میں بنگلہ زبان بولنے والے پر امن اور محب وطن پاکستانی خاندانوں کی خواتین بچوں اور بزرگوں پر پولیس تشدد اور ہراساں کرنے کی پولیس کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر حکومتی ادارے پاکستان کے حقیقی بانیوں کو لاوارث سمجھنے کا رویہ ترک کردیں. ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے حاصل کئے گئے پاکستان میں ہمارے بچوں، بزرگوں اور خو اتین کے ساتھ پولیس کی فسطائی کاروائیاں ناقابل قبول ہیں.کراچی پولیس کا رویہ ہمارے کارکنوں کو احتجاج کی راہ دکھا رہا ہے. گلشن اقبال میں بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانی نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ بدترین سلوک کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کے بغیر قیادت کے لئے پاک مسلم الائنس(دیوان) کے کارکنوں کو کنٹرول کرنا نا ممکن ہوجائے گا. پاک مسلم الائنس(دیوان) کے چئیرمین بچو عبد القادر دیوان نے مرکزی دفتر دیوان ہاؤس میں پارٹی کی مرکزی کابینہ کے اراکین علاولدین، شیخ محمد حسین، محمد کمال، نور اسلام، رحمت غازی، زبیر خان نیازی، زین العا بدین جاوید، محمد مالک، بلال شکور، سہیل خان نیازی، محمد ذاکر حسین، فیصل خان نیازی، ہارون بنگالی، محمد عامر اور زوہیب بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں کا ضیا الحق کالونی گلشن اقبال میں بنگلہ زبان بولنے والے گھرانوں میں گھس کر بچوں، بزرگوں اور خواتین کے ساتھ تشدد، چادر اور داردیواری کے تقدس کی بے حرمتی اور محب وطن پاکستانی گھرانوں میں لوٹ مار کو بانیان پاکستان کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ، انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس، کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز گلشن پولیس کی غیر قانونی کاروائیوں اور ہماری عزت مآب خواتین کے ساتھ بد سلوکی پر سخت ایکشن لیں اور اس گھناؤنے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں کیونکہ پاک مسلم الائنس(دیوان) کےاردو،سندھی، پنجابی، بلوچی، پشتو بولنے والے کارکنوں میں گلشن پولیس کی اس ظالمانہ کاروائی پرسخت غصہ پایا جارہا ہے. چئیرمین بچو عبد القادر دیوان نے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ پاک مسلم الائنس(دیوان) کے کارکنوں کو پولیس کی بدترین انتقامی کاروائیوں کے خلاف احتجاج سے روکا جا سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں