پیٹرول مافیاکے گردگھیراتنگ،لائسنس بھی کینسل کریں گے،بلدیہ عظمی

گلگت(ایچ آراین ڈبلیو)AC / SDM اینڈ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے پیٹرول مافیا کاگرد گیرا تنگ اور زمہ دار فلنگ سٹیشن کا لائسنس منسوخ کریں گے، حکومت کے جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک منتقلی میں رکاوٹ ناقابل برداشت ہے سیکٹر مجسٹریٹس شہر کے تمام پیٹرول پمپوں کا سٹاک کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں، ضلعی انتظامیہ کورونا لاک ڈاون کے دوران انتظامی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے گی، انجمن پیٹرولیم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے، یہ باتیں انہوں نے جمعرات کےروز میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے واضح کیاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کےقیمتوں میں کمی کےثمرات ہرحال میں عوام کو براہ راست پہنچانےکیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، جان بوجھ کر شہر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کو معافی نہیں ملے گی۔اسکے علاوہ شہریوں کے سہولت کیلئے ایل پی جی گھریلو اور کمرشل سلنڈروں میں 50 سے200 روپے کمی کے نئے ریٹس مختص کردئے ہیں، اور اشیاء خوردہ نوش کے قیمتوں میں 10 سے 30 روپے کمی کرکے نظر ثاتی بھی کرکے نئے ریٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے شہریوں سے گزراش ہے کہ وہ خریدو فروخت کے وقت نئے جاری ریٹ لسٹ کا تقاضہ کریں اور نئے ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری یقینی بنائیں، واضح رہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اسسٹنٹ سیکریٹری کے سروے رپورٹس کے روشنی میں مہینے میں تین بار اشیاء خوردہ نوش اور پھل سبزیوں کے قیمتوں میں کمی کا نظر ثانی شدہ ریٹ لسٹ نکالی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں