ناموس صحابہ اہل بیت ترمیمی بل سی شرکا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ علما محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کی علما مشائخ بانی سیکریٹری جنرل مونا محمد امین انصاری،چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،علامہ سید عقیل انجم قادری،پروفیسر،حفیظ اللہ یادیہ صدیقی،مفتی محمد بخاری، علامہ مرتضی خان رحمانی،فیصل علی بلوچ،یعقوب احمد شیخ،اسلم خٹک ایڈووکیٹ،علامہ عبداللہ جوناگڑھی،علامہ شاہدین اشرفی و دیگرنے پنجاب اسمبلی میں خاتم النبین،امہات المومنین،خلفائے راشدین اہل بیت اطہار اور صحابہ کی ناموس کے حوالے سے جرات مندانہ تاریخی قانون سازی پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سمیت پورے اراکین ایوان کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ علما بورڈمذکورہ بل پرعملدرآمد کو یقینی بنانے اور نصابی کتب کو فوری ضبط کرے جن میں اصحاب رسول،خلفائے راشدین،اہل بیت اطہار کے خلاف توہین آمیز،شرانگیز مواد موجود ہے-پنجاب کریکولم ایند ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل سے شرکا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا ہے- پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اس میں کسی کو بھی توہین رسالت،توہیں صحابہ و اہل بیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی-

اپنا تبصرہ بھیجیں